نیپرا کا دوہرا فیصلہ، بجلی کے نرخوں میں کمی اور اضافہ دونوں منظور
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے بیک وقت نرخوں میں کمی اور اضافہ کرتے ہوئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔
، جبکہ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین کو 68 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ نرخوں میں یہ کمی جون، جولائی اور اگست کے بجلی بلوں میں شامل ہوگی۔
، تاہم لائف لائن، انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج اور پری پیڈ صارفین اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔دوسری جانب اپریل کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور شدہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بیشتر صارفین پر ہوگا اور اس کی وصولی جون کے بلوں میں کی جائے گی۔
تاہم الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس اضافی چارج سے مستثنیٰ رہیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.