انسدادِ پولیو مہم کامیاب، 79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کی سربراہی میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں حالیہ انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق ملک کے 79 اضلاع میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،۔
جس سے مہم کے مقررہ اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 منتخب اضلاع میں 60 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن کی گئی، جبکہ سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے گئے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کی گئی، جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تقریباً 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین دی گئی، جس سے مہم کی مجموعی کامیابی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.