پاکستان امریکا کا غیر متوقع مگر اہم سفارتی شراکت دار بن گیا: امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک غیر متوقع مگر انتہائی اہم سفارتی شراکت دار بن کر سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور جنگ بندی کی کوششوں کے دوران پاکستان نے ایک مؤثر ثالث کا کردار ادا کیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکراتی عمل میں اہم سفارتی سہولت کاری انجام دی۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابتدائی جنگ بندی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اسلام آباد نے ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی بھی کی۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد مسلم ایٹمی قوت ہونے کے باعث دونوں فریقوں کے لیے قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا۔ رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو متعدد مواقع پر سراہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.