مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج، عدالت سے عبوری ریلیف

Super Admin


اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عدالت نے اس دوران انہیں عبوری ریلیف دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا ہے۔
پیکا قانون کے تحت درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور بعض دیگر افراد نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ شادی سے انکار کی صورت میں ذاتی نوعیت کی معلومات عام کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ کی بہن نے مبینہ دھمکیوں سے متعلق ویڈیوز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کی ہیں۔ ان ویڈیوز اور موبائل فون کو ڈیجیٹل شواہد کے طور پر قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.