بھارت کے آبی منصوبوں پر پاکستان کی تشویش، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

Super Admin


پاکستان نے بھارت کے چناب اپ لنک ٹنل منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دریائے چناب کے پانی کا رخ دوسرے دریائی نظام کی طرف موڑنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ویانا کنونشن اور بین الاقوامی آبی قوانین کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ترجمان نے بھارت کے سلال ڈیم کی ذخیرہ گنجائش بڑھانے کے منصوبے پر بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام بھارت کو پانی کے بہاؤ پر ایسا کنٹرول دے سکتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کے تحت قابلِ قبول نہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ ایسے تمام منصوبے روکے جو پاکستان کے حصے کے پانی کے بہاؤ کو متاثر کرتے ہیں اور سندھ طاس معاہدے پر مکمل اور مخلصانہ عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اور دستیاب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.