پنجاب میں پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ، 10 ہزار بائیکس فراہم کی جائیں گی

Super Admin


لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار ای بائیکس سروس کا حصہ بنائی جائیں گی۔
، جبکہ شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ صارفین کو بائیکس کے استعمال اور چارجنگ کی سہولت باآسانی میسر آ سکے۔حکام کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) منصوبے کے لیے ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کی جگہ فراہم کرے گی۔
، جبکہ شہری اہم رہائشی اور تجارتی علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس تک آسان اور کم لاگت رسائی حاصل کر سکیں گے۔منصوبے میں لی پارک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اور دیگر متعلقہ ادارے بھی شامل ہوں گے۔ شہری موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
، جس سے سفر کو مزید سہل اور جدید بنایا جا سکے گا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے لاہور میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق ای بائیکس رینٹل سروس طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کو کم خرچ، ماحول دوست اور جدید سفری متبادل فراہم کرے گی، جو شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.