ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے
لندن: اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی تیل منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں کی خبر سامنے آنے کے ایک گھنٹے کے اندر عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.63 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 96.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 93.89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر صورتحال مزید سنگین ہوئی تو تیل کی پیداوار اور ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی کو رسد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جبکہ عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.