مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عراق اور شام کی فضائی حدود بند، پروازیں متاثر
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔نوٹم کے مطابق عراق نے 72 گھنٹوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ۔
جس کے بعد وہاں سے آنے، جانے اور اوور فلائنگ تمام کمرشل پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ پابندی اتوار 7 جون 2026 سے نافذ العمل ہے۔اسی طرح شام نے بھی عالمی ہوا بازی حکام کی وارننگ کے بعد اپنی فضائی حدود میں اوور فلائنگ اور پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دمشق اور بغداد ایئرپورٹس سے رات 10 بجے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی فضائی حدود گزشتہ کئی گھنٹوں سے مکمل طور پر بند ہیں، جس کے باعث فضائی ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.