رواں سال بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان، زرعی شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی

Super Admin


محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک میں بارشوں کی مقدار معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث زرعی پیداوار اور مختلف فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد افضال نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ آنے والے موسم میں بارشوں کی کمی متوقع ہے، جو بالخصوص زرعی شعبے کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاول جیسی فصلوں کو زیادہ پانی درکار ہوتا ہے، اس لیے بارشوں میں کمی ان کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم بارشوں کے نتیجے میں بعض موسمی اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے، جس کے لیے پیشگی احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق اگرچہ بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، تاہم سیلاب کے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے۔ خاص طور پر بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے امکانات برقرار رہیں گے، جبکہ ایل نینو کے اثرات بھی موسم میں غیر یقینی صورتحال اور شدت پیدا کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں پانی کے بہتر استعمال، زرعی منصوبہ بندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.