دفاع اور قومی سلامتی کیلئے وسائل کی فراہمی اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مسلسل مشاورت جاری ہے، اور وہ اس عمل میں تعاون اور رہنمائی پر تمام وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے عوامی فلاح اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے باہمی اتفاق سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود تمام فریقین نے مل کر آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے کی جانے والی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور ملک میں امن و استحکام کو مزید فروغ ملے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.