پنجاب میں بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Super Admin


پی ڈی ایم اے کے مطابق 11 سے 13 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ اور فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد اور اوکاڑہ سمیت وسطی پنجاب کے کئی اضلاع بھی بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کا امکان موجود ہے۔
ادارے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں اور ہنگامی ردعمل کی تیاری یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.