لندن میں ماہرہ خان کی شاہ چارلس سوم سے ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
یہ تقریب لندن کے پیننسولا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں شاہ چارلس سوم نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں فن، ادب اور تفریحی دنیا سے وابستہ متعدد معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں بادشاہ کی شرکت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس کے ساتھ ان کی خوشگوار گفتگو ہوئی اور انہوں نے ٹرسٹ کے ساتھ ان کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ شاہ چارلس ایک نہایت خوش اخلاق اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔
، اور ان سے ملاقات ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔ماہرہ خان اور شاہ چارلس سوم کی ملاقات کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداح اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.