توانائی بچت اقدامات میں نرمی، کریانہ اور اشیائے خور و نوش کی دکانوں کے اوقات میں توسیع
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت توانائی کے تحفظ اور حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ و نگرانی سے متعلق کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی سفارشات اور استثنیٰ کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ خارجہ اور اس کے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیقی خدمات جمعہ کے روز بھی جاری رہیں گی۔کمی
ٹی نے یہ سفارش بھی منظور کی کہ 13 جون 2026 کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 30 جون 2026 تک نافذ رکھا جائے۔اجلاس میں عوامی ضرورت اور سہولت کے پیشِ نظر ملک بھر کے چھوٹے کریانہ اور اشیائے خور و نوش کی دکانوں کے اوقاتِ کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
نئے فیصلے کے مطابق یہ دکانیں ہفتے کے ساتوں دن، بشمول ہفتہ اور اتوار، رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.