پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک: عطا اللہ تارڑ

Super Admin


وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی محدود نوعیت کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران مختلف دہشت گرد حملے کیے گئے۔
، جن میں 9 جون کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، 2 جون کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر خودکش حملہ آور گاڑی کا دھماکا، اور 9 مئی کو بنوں کے ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ شامل ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے کیمپس اور محفوظ ٹھکانوں کو انتہائی درستگی اور احتیاط کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس کارروائی کے دوران 4 اہم اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کیے گئے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.