محرم الحرام: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی اقدامات مزید سخت

Super Admin


حکومتِ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران مختلف سرگرمیوں اور اقدامات پر پابندیاں عائد رہیں گی۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے ہتھیار، آتش گیر مواد یا اس سے متعلق اشیاء کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح عوامی جذبات، مذہبی عقائد یا فرقوں کو مشتعل کرنے والے نعروں، اشاروں اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
حکومتی ہدایات کے مطابق فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو فروغ دینے والے بیانات، تبصروں اور مواد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
محرم کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر مورچے بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا دیگر اشیاء جمع کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔مزید برآں جلوسوں کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں اور دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجود رہنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم الحرام کو نافذ ہوگی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے مخصوص حالات میں استثنیٰ دے سکیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.