گلگت بلتستان میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اہم مشاورت

Super Admin


گلگت بلتستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے مختلف امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ممکنہ حکومتی فارمولے، باہمی سیاسی تعاون اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی، جو حتمی فیصلہ کرے گی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ شامل تھے۔
، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی وفاقی وزیر امیر مقام اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے حالیہ انتخابات میں اسے سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر منتخب کیا ہے، لہٰذا حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری روایات، عوامی مینڈیٹ اور خطے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.