محرم الحرام 1448 ہجری: چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 15 جون کو ملک میں نئے ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے قمری مہینے کا چاند 15 جون کی صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند کی رویت متوقع نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے-
، لیکن چاند کی عمر اور دیگر فلکیاتی عوامل کے باعث اس کا نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 7 بج کر 59 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ میں چاند رات 8 بج کر 5 منٹ پر غروب ہوگا۔
اسی طرح آزاد کشمیر میں چاند رات 8 بج کر 7 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں اس کے غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ بتایا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر غروب ہوگا، ۔
جبکہ بلوچستان میں چاند سب سے زیادہ دیر تک نظر آنے کے قابل ہوگا اور رات 8 بج کر 34 منٹ پر افق سے اوجھل ہو جائے گا۔حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں موصول ہونے والی شہادتوں اور مشاہدات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.