آئی ایم ایف کی سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر رضامندی
Super Admin
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز سمیت بعض مصنوعات پر ٹیکس میں مجوزہ اضافے کو واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف نے اسٹیشنری اور سولر پینلز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز کو منظور نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس پیش رفت کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران حکومت کی جانب سے عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دی جانے والی ممکنہ ٹیکس رعایتوں سے متعلق مذاکرات بدستور جاری ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.