حج 2027 کی تیاریاں شروع، رجسٹریشن اور پاسپورٹ مدت سے متعلق اہم ہدایات جاری
کراچی: وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2027 کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور عازمینِ حج کی رجسٹریشن کے عمل کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔وزارت کے مطابق حج 2027 کے خواہش مند افراد کی رجسٹریشن جلد شروع کی جائے گی-
، جسے سعودی عرب کی ہدایات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد منتخب افراد کو سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں میں شرکت کا اختیار حاصل ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی مدتِ معیاد 16 نومبر 2027 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس شرط کا مقصد سفرِ حج کے انتظامات کو بہتر اور بروقت یقینی بنانا ہے۔وزارتِ مذہبی امور نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا عمل دستیاب ہوگا تاکہ بیرونِ ملک مقیم شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے کوئی علیحدہ فیس مقرر نہیں کی گئی، جبکہ حج پیکج، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان آئندہ حج پالیسی 2027 کے تحت کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.