رہنما کی رہائی کے لیے احتجاج جائز مگر اداروں کی بے توقیری ناقابلِ قبول: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے، تاہم اس دوران ریاستی اداروں کی بے توقیری یا ان کے خلاف غیر مناسب رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی شخصیات، جن میں آصف علی زرداری، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شامل ہیں، ماضی میں مشکلات اور سزاؤں کا سامنا کر چکی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ نظام اور پارلیمان کے تقدس کو مقدم رکھا ہے اور ذاتی سیاسی اختلافات کو ادارہ جاتی وقار پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ایوان کی کارروائی کا زیادہ تر محور ایک سیاسی جماعت اور اس کے رہنما رہے ہیں۔
، جبکہ بعض اراکین نے اسمبلی کی کارروائی میں بھرپور حصہ بھی نہیں لیا۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ شخصیات وقتی ہوتی ہیں جبکہ ریاستی ادارے اور نظام مستقل حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق بڑی سیاسی اور تاریخی شخصیات وقت کے ساتھ منظرنامے سے ہٹ جاتی ہیں۔
، لیکن ادارے قائم رہتے ہیں۔خواجہ آصف نے زور دیا کہ سیاسی رہنماؤں کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم کسی بھی بیرونی یا اندرونی دباؤ کے تحت اداروں کو نقصان پہنچانے یا انہیں کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.