لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات کا فیصلہ واپس لے لیا

Super Admin


لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل قرار دینے سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں اب جمعہ اور ہفتہ کو معمول کے مطابق عدالتی کارروائیاں اور دفتری امور انجام دیے جائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ عدالتی دفاتر کا عملہ بھی ان دونوں دنوں میں اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق نبھائے گا۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو قومی بچت پالیسی کے تحت جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔ اس نئے فیصلے کے بعد تمام عدالتی امور دوبارہ معمول کے اوقات اور نظام الاوقات کے مطابق سرانجام دیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.