سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والوں پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ

Super Admin


حکومت نے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد اور کانٹینٹ کریئیٹرز پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے ضابطے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
اس اقدام کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو آن لائن مواد تخلیق کرکے یا دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں کے ذریعے آمدن حاصل کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بینکوں کو مذکورہ ٹیکس کی وصولی کا اختیار دے دیا گیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا آمدن کی ادائیگی کے وقت متعلقہ رقم سے ٹیکس خودکار طریقے سے منہا کیا جائے گا۔
حکومتی اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور محصولات کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.