آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماحول دوست منصوبوں کے لیے گرین سبسڈیز شامل

Super Admin


حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پہلی مرتبہ گرین سبسڈیز کو باقاعدہ طور پر شامل کرتے ہوئے ماحول دوست منصوبوں اور آلات کے فروغ کے لیے خطیر فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گرین آلات اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 476 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
، جبکہ توانائی کے شعبے میں ماحول دوست اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لیے 423 ارب روپے کی گرین سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خوراک کے شعبے کے لیے 19 ارب روپے، زرعی شعبے کے لیے 21 ارب روپے، صنعتی شعبے کے لیے 8 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے کی گرین سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
بجٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام وزارتوں کو اپنے اپنے شعبوں میں مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت گرین انیشیٹو پروگرام کے تحت ماحول دوست منصوبوں، سرگرمیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔
حکومتی حکمت عملی کا مقصد ماحول کے تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.