خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

Super Admin


خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان ہلاک ہونے والوں میں چار اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جنہیں دہشت گرد نیٹ ورک کے کلیدی کردار قرار دیا جا رہا تھا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز میران شاہ اور اس سے ملحقہ حساس علاقوں میں کیے گئے، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہم کمانڈروں کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر ماضی میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرگرم تھے۔بیان کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے بعد مذکورہ علاقے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے اور باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.