امریکا-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے تاریخی سفارتی کامیابی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 78 برسوں میں ملک کو ایسا بڑا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔ ان کے مطابق جمعہ کے روز دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس اہم پیش رفت کے پیچھے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کی مسلسل محنت اور دانشمندانہ حکمت عملی کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نہایت حساس اور پیچیدہ معاملے کو تدبر اور مہارت کے ساتھ حل کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ کوشش دراصل امن کے قیام کے لیے کی گئی، جس طرح پاکستان نے ایک سال قبل ایک بڑے چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا تھا، اسی طرح موجودہ صورتحال میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی میدان میں بھی ایک اہم جدوجہد کر رہا ہے اور امید ہے کہ اس محاذ پر بھی مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.