عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، محسن نقوی

Super Admin


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، تاہم اس بار ان کی کاوشیں صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں بلکہ عالمی سطح پر امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیں بلکہ عالمی امن کے فروغ کے لیے بھی قابلِ قدر کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت اور کوششوں نے ایک بار پھر پاکستان کے مثبت تشخص اور سفارتی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے طے پانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جہاں دونوں ممالک کے نمائندے اس اہم پیش رفت کو حتمی شکل دیں گے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.