امریکا-ایران امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے: بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے امن کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت اس عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور امن کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں دیرپا استحکام کے لیے امید کی کرن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم پیش رفت کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔
، جنہوں نے سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت اور کوششیں بھی قابلِ تعریف ہیں، جنہوں نے پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.