ایران-امریکا معاہدہ سفارتکاری کی بڑی کامیابی، دستخطی تقریب کے منتظر ہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی متوقع دستخطی تقریب کا منتظر ہے، جو خطے میں امن کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے، اور یہ پیش رفت سفارتکاری کی کامیابی اور مذاکراتی عمل کی مثبت مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے عمل کے دوران تحمل، توازن اور تعمیری روابط کی پالیسی کو برقرار رکھا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت کی۔نائب وزیر اعظم کے مطابق پاکستان 19 جون کو جنیوا میں متوقع دستخطی تقریب کا انتظار کر رہا ہے۔
، اور ملک خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کی قیادت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کی سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.