ظاہر آمدن کے برعکس شاہانہ طرزِ زندگی پر تاجر کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگر کسی تاجر کا طرزِ زندگی اس کی ظاہر کردہ آمدن کے مطابق نہ ہو اور وہ شاہانہ زندگی گزار رہا ہو تو اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصور درست نہیں کہ کوئی تاجر محض 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرکے مکمل طور پر اپنی ٹیکس ذمہ داری سے آزاد ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس نظام میں ہر شخص کی حقیقی مالی حیثیت اور کاروباری حجم کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اگر کسی تاجر کی فروخت زیادہ ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا لازم ہوگا، جبکہ آمدن چھپانے یا کم ظاہر کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی اور آڈٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق ملک میں تقریباً 70 لاکھ افراد اپنی درست ٹیکس ادائیگی نہیں کر رہے، جس کے باعث ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس کا نفاذ اصولی طور پر ایک غیر معمولی قدم تھا، تاہم یہ فیصلہ مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے تحت کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.