امریکا-ایران معاہدے کی دستخطی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی دستخطی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اہم تقریب جنیوا میں منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جس میں مختلف عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے یا اس عمل کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کے مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کو اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کرنی چاہئیں اور تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کا وقت آ گیا ہے۔بعد ازاں ایرانی حکام نے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے مذاکراتی عمل کی کامیابی قرار دیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.