پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہوگا، عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ
پنجاب حکومت آج مالی سال 2026-27 کا 5131 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی، جس کی صوبائی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۰
، جبکہ مختلف شعبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے اور پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔
سماجی تحفظ کے پروگراموں کے لیے 25 ارب روپے، "ستھرا پنجاب" پروگرام کے لیے 150 ارب روپے جبکہ آپریشنل اخراجات کی مد میں 580 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی اور سرمایہ کاری پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ماضی میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا اور اس سال بھی کوشش ہے کہ ایسا بجٹ دیا جائے جو عوامی فلاح و بہبود اور معاشی آسانیوں کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" اور "اپنی چھت، اپنا گھر" جیسے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح عوام پر مالی بوجھ کم سے کم رکھنا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.