عاشورۂ محرم سے قبل بجٹ کی منظوری کا ہدف، وفاقی حکومت نے حکمتِ عملی تیار کر لی

Super Admin


وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی عاشورۂ محرم سے قبل منظوری یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے، جس کے تحت پارلیمانی کارروائی کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ پر بحث کے لیے مختص 40 گھنٹے مکمل ہوتے ہی مباحثے کو سمیٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 
قومی اسمبلی میں اب تک بجٹ پر 27 گھنٹے سے زائد بحث ہو چکی ہے، جبکہ کٹوتی کی تحاریک کو بھی ایک ہی روز میں نمٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل اور سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری سے متعلق طویل پارلیمانی عمل دو روز کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ بجٹ کی منظوری میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت 24 جون سے قبل بجٹ کی منظوری کے لیے بھرپور کوشش کرے گی، جبکہ 25 جون سے شروع ہونے والی محرم الحرام کی تعطیلات سے پہلے تمام قانونی اور پارلیمانی مراحل مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ تک اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ بجٹ منظوری کے عمل کے دوران ایوان میں مطلوبہ حاضری یقینی بنائی جا سکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.