چین کا سمندر کے اوپر ایئرپورٹ منصوبہ، تعمیراتی دنیا میں نئی مثال قائم

Super Admin


چین نے ایک اور غیر معمولی تعمیراتی منصوبے کے ذریعے دنیا کو حیران کر دیا ہے، جہاں ایک بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ سمندر کے اوپر ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ منصوبہ ڈالیان جنزہووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو جنژوو بے میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور چین کا پہلا ایسا ایئرپورٹ ہوگا جو مکمل طور پر سمندری پانیوں کے اوپر قائم مصنوعی جزیرے پر بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایئرپورٹ 7.7 مربع میل کے وسیع رقبے پر محیط ہوگا، جو اسے دنیا کے بڑے فضائی منصوبوں میں شامل کرتا ہے۔ اس کی تعمیر کا مقصد نہ صرف بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ خطے میں اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے میں دو رن ویز اور ایک ٹرمینل ون کی تعمیر جاری ہے، جہاں سالانہ تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے، جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار طیاروں کے لینڈ اور ٹیک آف کی صلاحیت ہوگی۔
طویل المدتی منصوبہ بندی کے مطابق اس ایئرپورٹ میں مجموعی طور پر چار رن ویز ہوں گے، جبکہ اس کا مرکزی ٹرمینل 97 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہوگا۔ مکمل ہونے کے بعد اس ایئرپورٹ کی سالانہ مسافر گنجائش 8 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو اسے دنیا کے بڑے ترین ہوائی اڈوں میں شامل کر سکتی ہے۔
یہ منصوبہ چین کی جدید انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر تعمیراتی صلاحیتوں کا ایک اور شاندار مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.