وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار، بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں تقریر مؤخر کردی
اسلام آباد میں وفاقی بجٹ پر حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات برقرار رہنے کے باعث سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپنی تقریر احتجاجاً مؤخر کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بلاول بھٹو زرداری کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں آگاہ کیا گیا کہ پارٹی سے مشاورت کے دوران طے پانے والی تجاویز اور قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ اعداد و شمار میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اختلافات کے باعث بجٹ پر جاری پارلیمانی عمل میں بھی تعطل کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ سطح کی ٹیم جلد حکومتی نمائندوں سے رابطہ کرے گی تاکہ اختلافی نکات کو حل کیا جا سکے اور آگے کی حکمت عملی طے کی جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.