پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بڑا مالی اضافہ، جامعات کا بجٹ 2 ارب سے بڑھ کر 25 ارب روپے
پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے نمایاں مالی اضافہ کرتے ہوئے جامعات کے بجٹ میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت فنڈنگ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 25 ارب روپے تک پہنچا دی گئی ہے۔
لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت نے جامعات کی فنڈنگ میں 1100 فیصد اضافہ کیا ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں وائس چانسلرز کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جبکہ ہونہار اسکالرشپس کا بجٹ بھی 15 ارب روپے سے بڑھا کر 20 ارب روپے تک کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر کے مطابق سرکاری جامعات میں داخلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
، جو تعلیمی معیار اور اداروں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تقریباً 40 امیدوار پنجاب یونیورسٹی کے سابق طلبہ ہیں، جو اس ادارے کی تعلیمی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.