گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شمسی توانائی کے 100 میگاواٹ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے جاری سولر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ خطے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو 100 میگاواٹ شمسی بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی لازمی کی جائے۔
بریفنگ کے مطابق گلگت بلتستان کی سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگاواٹ کا علیحدہ سولر منصوبہ بھی جاری ہے، جس کے تحت گلگت اور دیامر ڈویژنز کی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن دسمبر 2026 تک مکمل کی جائے گی، جبکہ بلتستان ڈویژن کا منصوبہ اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.