عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے کے مثبت اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے موجودہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل سکتا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حوالے سے ابھی باضابطہ ورکنگ شروع نہیں کی گئی۔
، تاہم وزیراعظم شہباز شریف اس بات کے خواہاں ہیں کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
حتمی فیصلہ ہونے کے بعد متعلقہ ادارے ورکنگ مکمل کریں گے اور پھر قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ مقررہ فارمولے اور عالمی منڈی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.