پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوئیں تو پرانی سطح تک آ سکتی ہیں، وزیرخزانہ

Super Admin


وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی ایندھن کی قیمتیں سابقہ سطح تک واپس آ سکتی ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم اس معاملے پر واضح مؤقف رکھتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ حکومت عوامی ریلیف کے لیے 130 ارب روپے کی معاونت اور ٹارگٹڈ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی خطے میں حالیہ کشیدگی سے پہلے بھی نافذ تھی، جبکہ اس کے بغیر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے محصولات کے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
محمد اورنگزیب کے مطابق موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح تقریباً 8.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی جتنی جلد ختم ہوگی، مہنگائی میں کمی کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھ جائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں صورتحال قابو میں رہی۔ نہ کہیں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوئی، نہ ایندھن کے حصول کے لیے غیر معمولی قطاریں دیکھنے میں آئیں، اور نہ ہی سپلائی چین متاثر ہوئی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.