محرم الحرام کے لیے جدید سکیورٹی نظام متعارف، پنجاب سیف سٹیز کا کیو آر پینک بٹن فعال

Super Admin


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے پہلی مرتبہ کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ہنگامی حالات میں فوری رابطے اور بروقت امداد کو یقینی بنانا ہے۔
اس جدید ڈیجیٹل سکیورٹی نظام کے تحت صوبے بھر کی 4,500 سے زائد امام بارگاہوں کو ایک مرکزی حفاظتی نیٹ ورک سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’محفوظ پنجاب‘‘ وژن کے تحت متعارف کرائے گئے اس نظام کے مطابق ہر امام بارگاہ میں خصوصی کیو آر پینک بٹن نصب کیا جا رہا ہے۔ کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہی صارف کے موبائل فون پر تین فوری رابطہ سہولیات ظاہر ہوں گی، جن میں 15 ایمرجنسی کال، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال شامل ہیں۔
کسی بھی آپشن کے انتخاب کے فوراً بعد رابطہ براہِ راست پنجاب سیف سٹیز کے مرکزی کنٹرول روم سے قائم ہو جائے گا، جہاں تعینات افسران صورتحال کا فوری جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو متحرک کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فوری پولیس رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر امام بارگاہوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کوئی شخص کیو آر کوڈ اسکین کرے گا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو فوری اطلاع موصول ہو جائے گی، جس کے بعد امدادی اور سکیورٹی کارروائی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.