بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے حکومت سے مشاورت جاری ہے، بلاول بھٹو

Super Admin


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ سے متعلق جماعت کے تحفظات پر حکومت کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے بات چیت مزید آگے بھی بڑھائی جائے گی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں دو رکنی حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ۔
جس دوران وفد نے انہیں بجٹ کے مختلف مالیاتی اعداد و شمار اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اسحاق ڈار سے ملاقات تعمیری رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب ملاقات میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں گندم کی قلت کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کو اس مسئلے کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.