بجٹ میں مختلف طبقات کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔بجٹ کے حوالے سے آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سابقہ بجٹوں سے مختلف ہے اور اس میں بنیادی توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز رکھی گئی ہے۔
ان کے مطابق بعض عناصر محض تنقید برائے تنقید کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود مختلف حلقے اس بجٹ کو سراہ رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسا بجٹ تیار کیا ہے جس میں مختلف طبقات کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ماضی کی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں رہنما مسلسل ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرتے رہے، جبکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر تھے۔ ان کے مطابق درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل محدود تھے، شرح تبادلہ شدید دباؤ کا شکار تھی-
، برآمد کنندگان کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھلوانا مشکل تھا اور مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.