کشیدگی کے دوران حکومت نے خلوص نیت سے عوامی ریلیف کو ترجیح دی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے ہی حکومت پاکستان خلوص نیت کے ساتھ فعال رہی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی گئیں۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بھی امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔
ان کے مطابق خطے اور عالمی سطح پر دیرپا امن کا قیام ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک کی معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران سب سے پہلے قربانی اور کفایت شعاری کا آغاز کابینہ اور سرکاری اداروں سے کیا گیا، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لیے ایک تاریخی ریلیف پیکج فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کی کوشش کی، اور اللہ کے فضل سے ملک میں نہ کوئی بڑا بحران پیدا ہوا اور نہ ہی ایندھن کے حصول کے لیے طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ ان کے مطابق بہتر حکمت عملی اور مؤثر منصوبہ بندی کے باعث عوام کو ممکنہ مشکلات سے بچایا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.