ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف
پاور ڈویژن نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فہم فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے۔وزارت توانائی کی ہدایت پر تمام ڈسکوز نے نیا بل ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے بجلی کے بل کو سمجھنا مزید آسان ہو گیا ہے۔
نئے فارمیٹ میں بجلی کی کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی سے متعلق معلومات واضح انداز میں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نیا بل فارمیٹ سادگی، شفافیت اور صارف دوست تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کے پیش نظر پرانے بل کو مکمل طور پر ازسرنو ترتیب دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پرانے بل میں غیر ضروری معلومات، تکنیکی اصطلاحات اور پیچیدہ ترتیب کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم نئے فارمیٹ میں واجب الادا رقم، آخری تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات کو نمایاں کر دیا گیا ہے تاکہ صارف ایک نظر میں اپنی بلنگ صورتحال جان سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.