پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے ریکارڈ قائم کر دیا، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

Super Admin


وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مسلسل تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان بجٹ ریلیف کے حوالے سے سب سے نمایاں ہے، جبکہ صوبے کا ترقیاتی بجٹ صرف کاغذی دستاویز نہیں بلکہ عملی طور پر زمین پر نظر آ رہا ہے۔
ان کے مطابق پنجاب حکومت اپنے مالی وسائل کے ذریعے تمام ترقیاتی منصوبوں کو اسی رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘، ’’ستھرا پنجاب‘‘ اور ’’آسان کاروبار‘‘ سمیت دیگر اہم منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک پنجاب کی 137 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا، جبکہ ترقیاتی عمل کا دائرہ اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک وسیع ہو چکا ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو سال کے عرصے میں گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کے باعث ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.