اسلام آباد مفاہمتی معاہدہ: پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں نئی تاریخ رقم کر دی
پاکستان نے عالمی امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سفارتی میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس معاہدے کے ذریعے پاکستان نے وہ کردار ادا کیا ہے جو کئی بڑی عالمی طاقتیں گزشتہ 47 برس کے دوران انجام نہ دے سکیں۔ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، دانشمندانہ حکمتِ عملی اور متوازن کردار کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان دیرینہ کشیدگی کو مذاکرات اور مفاہمت کی راہ پر گامزن کیا گیا۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بطور ثالث دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔پاکستان نے نہ صرف دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر اکٹھا کیا بلکہ اعتماد، برداشت اور تدبر کے ذریعے وہ راستہ بھی ہموار کیا جو کئی دہائیوں سے بند چلا آ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.