سپریم کورٹ ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

Super Admin


سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کو 8 ہزار روپے کے بجائے 16 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 16 کے افسران کو 12 ہزار کے بجائے 24 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے، جن کا یوٹیلیٹی الاؤنس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپےسپریم کورٹ ملازمین ماہانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.