حکومت کا پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول بھٹو کو اہم وزارت ملنے کا امکان

Super Admin


وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو کابینہ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی شمولیت کی صورت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے۔
، جس کے دوران کئی نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا اور موجودہ وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کے قلمدانوں میں تبدیلی کی جائے گی۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹس طلب کر لی ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد کابینہ میں تنظیم نو کا عمل شروع کیا جائے گا۔ 
اس دوران کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، خزانہ اور خارجہ امور سمیت اہم وزارتوں میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض وزراء کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے کئی معاونینِ خصوصی بھی ممکنہ ردوبدل کی زد میں آ سکتے ہیں، اور آئندہ دنوں میں حکومتی ٹیم میں نمایاں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.