امریکا۔ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت، پاکستان امن کوششوں میں اپنا کردار جاری رکھے گا: وزیراعظم

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے تحت سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا مرحلہ خوشگوار اور مثبت ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۰۔
، جبکہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو سیاسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ تکنیکی مذاکرات کے انعقاد میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت کے اس عزم کو سراہا کہ وہ تعمیری اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سفارتی عمل میں تعاون کرنے والے تمام دوست اور برادر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.