حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں: وفاقی وزیر

Super Admin


وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود بہتر انداز میں کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف چاہیں تو کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں رد و بدل کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ان کا اختیار ہے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود وزیر اعظم ملک کے امور احسن طریقے سے چلا رہے ہیں اور وفاقی وزرا کی کارکردگی کے مطابق انہیں تبدیل یا فارغ کرنا بھی وزیر اعظم کا اختیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ چوبیس جون کو منظور کر لیا جائے گا۔
ان کے مطابق اتحادی جماعتوں سے اس حوالے سے بات ہو چکی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ پچیس اور چھبیس جون کو یومِ عاشور کی تعطیلات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ نہ بلایا جائے۔انہوں نے آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ عوامی رابطہ کمیٹی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے کیونکہ یہ کالعدم تنظیم ہے۔ .
ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں پرتشدد احتجاج ترک کر کے قانون کے دائرے میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بارہ نشستوں کا معاملہ آئینی نوعیت کا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.