قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ 2026-27 کی منظوری، فنانس بل بھی منظور
Super Admin
قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی باضابطہ منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ نے فنانس بل ایوان میں پیش کیا جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔فنانس بل کی منظوری کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے۔
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں، جبکہ حکومت کی تمام تجاویز کو منظوری حاصل ہوگئی۔ فنانس بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.